سینکڑوں کلوگرام وزنی سکوں سے نوجوان نے آئی فون خرید لیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 18 نومبر 2018 22:12

سینکڑوں  کلوگرام وزنی سکوں سے نوجوان نے  آئی فون خرید لیا

روس میں چند  نوجوانوں نے  آئی فون ٹین ایس کی انوکھی خریداری کو فلمبند کیا ہے۔اس خریداری کے لیے نوجوانوں نے باتھ ٹب کو سکوں سے بھر کر ادائیگی کی تھی۔
روسی بلاگر سویاتوسلاف کووالینکو نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں انہیں دوستوں کے ساتھ دو دنوں میں سکوں سے باتھ ٹب بھرتے دکھایا گیا ہے۔ڈیلی میل کے مطابق  مسٹر سویاتوسلاف نے باتھ ٹب میں 1 لاکھ روبل یا 1500 ڈالر جمع کیے۔


اس کے بعد وہ 350 کلوگرام وزنی باتھ ٹب اٹھا کر وسطی ماسکو کے ایک مال میں واقع ایپل سٹور میں پہنچے۔ویڈیو میں سٹور کے گارڈز انہیں روکنے کی کوشش کرتے نظر آ رہے ہیں۔ تھوڑی سی کوشش کے بعد یہ گروپ سٹور میں داخل ہو جاتا ہے۔
حیرت کی بات تو یہ ہے کہ سٹور کی انتظامیہ سکوں کے بدلے آئی فون دینے کے لیے تیار بھی ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق سٹور کےملازمین کو سکے  گننے میں 2 گھنٹے لگے تھے۔

اس کے بعد مسٹر سویاتوسلاف کو آئی فون ٹین ایس 256 جی بی ماڈل مل  گیا ۔فیس بک پر شیئر کی جانے والی ایک تصویر میں ملازمین کو  سکے گنتے دکھایا گیاہے۔
مسٹر سویاتوسلاف نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ اس سٹنٹ کا مقصد لوگوں کی توجہ چھوٹے سکے وصول نہ کرنے کی طرف دلانا تھا، روس میں بہت سے سٹورز  گاہک کے پاس سکے دیکھ کر توجہ نہیں دیتے۔

متعلقہ عنوان :