ڈی آئی خان‘ دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکر ،خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی

پیر 19 نومبر 2018 12:50

ڈی آئی خان۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) ڈیرہ بنوں روڈ پشہ پل کے قریب دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے ،جس کے نتیجے میںخاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدود ڈیرہ بنوں روڈ پشہ پل ٹوٹل فلنگ سٹیشن کے قریب دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکر اگئے جس کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل پر سوار 23 سالہ محمد اسرار ولد عصمت اللہ قوم مروت سکنہ پنیالہ اور اس کی بیوی عائشہ بی بی جبکہ دوسرے موٹرسائیکل پر سوار سید مرجان ولد سید وزیر اور گل نار ولد صاحب خان اقوام وزیر ساکنان پشہ پل شدید زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔پولیس نے دونوں موٹرسائیکل سواروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔