اداکاراحسن خان اور سونیا حسین کی نئی ڈرامہ سیریل ’’آنگن ‘‘عنقریب نجی ٹی وی چینل سے آن ایئر کردی جائے گی

پیر 19 نومبر 2018 14:03

اداکاراحسن خان اور سونیا حسین کی نئی ڈرامہ سیریل ’’آنگن ‘‘عنقریب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) اداکاراحسن خان اور سونیا حسین کی نئی ڈرامہ سیریل ’’آنگن ‘‘عنقریب نجی ٹی وی چینل سے آن ایئر کردی جائے گی ۔ ڈرامے کا ٹریلر سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈرامہ سیریل ’’آنگن ‘‘کی کہانی مصنفہ خدیجہ مستورکے ناول آنگن سے لی گئی ہے ڈرامہ میں احسن خان اور سونیا حسین مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ڈرامے کے ٹریلر دیکھنے کے بعد بالی وو ڈ کی فلم دیو داس کے شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے کی یاد تازہ ہوجاتی ہے ۔ ڈرامے کی کاسٹ میں سینئر اداکار عابد علی ، میرا ، سجل علی ، ماورا حسین ، ہیرا مانی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ڈرامہ کے ڈائریکٹر احتشام الدین ہیں جو اس سے قبل بھی کئی کامیاب ڈرامہ سیریلز بنا چکے ہیں ۔