تربیلا جھیل کنارے خاتون ڈاکٹرز کی زیر نگرانی فری میڈیکل کیمپ

پیر 19 نومبر 2018 16:18

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور زاہد پرویز وڑائچ کی ہدایت پر تربیلا جھیل کنارے فری میڈیکل کیمپ میں ویمن میڈیکل آفیسر کی زیرِ نگرانی سینکڑوں خواتین اور بچوں کا معائنہ کر کے مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

فشریز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِاہتمام تربیلا ڈیم کے ماہی گیروں کی بستی میں منعقدہ فری میڈیکل کیمپ میں محکمہ صحت کی میڈیکل ٹیموں کے ساتھ ساتھ محکمہ بہبود آبادی کے دونوں فلاحی مراکز کے عملہ نے ڈاکٹر سعدیہ شاہد، گل نسرین اور عامرہ بی بی کی زیرِ نگرانی خواتین اور بچوں کو لاحق مختلف امراض علاج کیا۔

اس موقع پر ماہی گیر خواتین کو بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ کی ترغیب دیتے ہوئے زچہ و بچہ کی صحت کیلئے خاندانی منصوبہ بندی کی ضرورت و اہمیت کو اجاگر کیا اور موزوں خواتین کو مانع حمل طریقوں سے متعلق معلومات، مشاورت اور ادویات فراہم کیں۔ تربیلا ڈیم کے ماہی گیروں کی بستی میں سینکڑوں خاندانوں نے فری میڈیکل کیمپ سے استفادہ حاصل کرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر، محکمہ صحت، فشریز اور محکمہ بہبود آبادی کے حکام کا فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :