خاکی میں زیارت شاہ بابا کی جامع مسجد گلزار مصطفیٰؐ میں محفل میلاد کی روح پرور تقریب

پیر 19 نومبر 2018 16:24

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) خاکی میں زیارت شاہ بابا کی جامع مسجد گلزار مصطفیٰؐ میں محفل میلاد کی روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں بچوں کے درمیان نعت خوانی کے مقابلے بھی منعقد ہوئے۔ مقابلوں میں عائشہ بی بی، خدیجہ بی بی، فضہ بی بی، لائبہ بی بی، اسامہ، اقراء بی بی، وقار احمد، شرجیل احمد، عبدالباسط، وجاہت نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی حاجی ہمایوں تاج محمد تھے جنہوں نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاری عبدالبانی نے کہا کہ حضرت محمدﷺ سے محبت ایک ایسا عمل ہے جو ہر مسلمان کے دل میں ہونا چاہئے، صحابہ کرام کی حضور پاکؐ سے محبت اتنی شدید تھی کہ اس محبت کی بدولت رب کائنات نے قرآن میں صحابہ کرام کا ذکر کر ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرمؐ پورے عالم کیلئے رحمت بن کر آئے ہیں، حضورؐ کی آمد سے ظلم کی سیاہ رات ختم اور حق کا سورج طلوب ہوا ہے، ہم سب کا فرض ہے کہ حضور اکرمؐ کے طریقوں پر عمل کریں، اسی میں ہم سب کی دنیا و آخرت کی بھلائی ہے۔

متعلقہ عنوان :