وزیر مملکت برائے داخلہ شہید ایس پی پشاور طاہر داوڑ کی بیٹی کی غلط تصویر ٹوئٹ کردی

پیر 19 نومبر 2018 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے ہری پور کے پولیس افسر کی بیٹی کی تصویر شہید ایس پی پشاور طاہر داوڑ کی بیٹی سمجھ کر ٹوئٹ کردی جس کی تصحیح ایک پولیس افسر نے شہریار آفریدی کی ٹوئٹ کے جواب میں کی۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم میں ایک بچی کی تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ شہید ایس پی طاہر داوڑ کی باہمت بیٹی ہے تاہم وہ شہید داوڑ کی بیٹی نہیں ہے اور یہی تصویر وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یا ر آفریدی نے اپنے ٹو یٹر اکا ونٹ میں شیر کرتے ہو ئے اپنے بیان میں کہا کہ وہ شہید ایس پی طاہر داوڑ کی صاحبزادی فاطمہ کی ہمت کی تعریف کرتے ہیں،وزیر مملکت نے شہید ایس پی طاہر داوڑ کی تصویر کے ساتھ پولیس یونیفارم میں جس بچی کی تصویر شیئر کی وہ ہری پور پولیس کے ایک افسر کی بیٹی ہے، اس کی تصحیح ایک پولیس افسر نے شہریار آفریدی کی ٹوئٹ کے جواب میں بھی کی۔

یاد ہے کہ شہید ایس پی طاہر داوڑ کو 26 اکتوبر کو اسلام آباد سے اغوا کیا گیا جس کے بعد ان کی لاش افغانستان سے برآمد ہوئی تھی۔