آر بی پروڈکشن کے سی،ای،او مسٹر روحیل انور اور مسز بازغہ روحیل کی جانب سے انسانیت کی خدمت کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

جسے ھیلتھ کیئر اور فن فیئر کا نام دیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 19 نومبر 2018 17:26

آر بی پروڈکشن کے سی،ای،او مسٹر روحیل انور اور مسز بازغہ روحیل  کی جانب ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 نومبر2018ء،نمائندہ خصوصی خرم خان،ریاض،سعودیہ) اس تقریب کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت کے ساتھ ہوا اور نعت رسول پاک کی سعادت معروف بزنیس مین ڈاکٹر سعید صاحب نے -اس میگا فیملی انٹرٹینمنٹ ایونٹ میں پاکستانی فیملیز کے مرد و خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی فن فئیر کا افتتاح معروف پاکستانی شخصیات جن میں تصدق گیلانی، وقار نسیم وامق، ڈاکٹر ندیم احمد بھٹی ، ریاض راٹھور، سلیم احمد ، مسٹر سعید صاحب، گلزیب کیانی،رانا کاشف ،ڈاکٹر سعید وینس کے ہمراہ آر بی پروڈکشن کی پریزیڈنٹ باذغہ روحیل نے کیا۔

اس موقعہ پر ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں بازغہ روحیل کا کہنا تھا کہ پردیس میں بہت کم ایسے مواقعے ملتے ہیں کہ کیمونٹی ایک ساتھ ملکر بیٹھے اور ایک دوسرے کے ساتھ ملکر خوشیاں منائے میری کوشش ہے کہ جس طرح ماضی میں مختلف پروگراموں کے زریعے لوگوں کو تفریح فراہم کی ہے اس پروگرام کی وساطت سے لوگوں کو فری میڈیکل کہ سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ دیگر اہم تفریحی سہولیات فراہم کی جاہیں تاکہ فیملیز کو ایک ایسا ماحول ملے کہ انہیں پردیس میں دیس کا ماحول میسر آسکے تصدق گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آر بی پروڈکشن کی کاوش ہر لحاظ سے قابل تعریف ہے جس طرح انہوں نے مرد و خواتین اور بچوں کے لئے تفریح کا سامان کیا جس سی پاکستانی کمیونٹی کی علاوہ دیگر ممالک کے افراد بھی لطف اندوز ہوتے جبکہ میڈیکل کیمپ کے زریعے خدمت خلق کے عنصر کو بھی اجاگر کیا ہے اور لوگوں کو علاج کی مفت سہولیات فراہم کی گئی ہیں اس سے کیمونٹی کہ اچھی خدمت بھی ہو رہی ہے ریاض راٹھور نے کہا کہ آر بی پروڈکشن نے جس طرح دیار غیر میں پاکستانی ثقافت سے بھر بور میلہ لگایا اس سے صحرا میں پاکستانی ثقافت کے پھول کھل اٹھے ہیں اور روایتی کھانوں کے سٹالز سے پاکستانی کھانوں کا مزہ بھی دوبالا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

آر بی پروڈکشن کی مس فوزیہ خان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے تفریحی ایونٹ ہوتے رہنے چاہئیے اس سے کیمونٹی متحرک بھی رہتی ہے اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں کام آنے کا جذبہ بھی بیدار ہوتا ہے سلیم احمد اور ان کی اھلیہ کا کہنا تھا کہ انہیں بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ آر بی پروڈکشن نے اتنا اچھا پروگرام ترتیب دیا ہے وہ ان کہ پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں وقار نسیم وامق کا کہنا تھا کہ باذغہ روحیل کیمونٹی کی باہمت اور پروقار خاتون ہیں انہوں نے ہمیشہ اچھے اور معیاری پروگرامز کروائے ہیں انہوں نے جس طرح ایک چھت تلے میڈیکل سے لیکر کھانوں کے سٹالز میک اپ اور ملبوسات کے سٹال سے لوگوں کو ماحول فراہم کیا ہے اس سے کیمونٹی کو خوشی ملی ہے اور لوگوں نے بھرپور انجوائے کیا ہے آر بی پروڈکشن کی جانب سے ایونٹ میں فوڈ کورٹ، ہینڈی کرافٹس اور دیگر اہم سٹالز بھی لگائے گئے تھے جن پر خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں نے بھی خوب دلچسپی دیکھائی اس کے علاوہ ایونٹ کی خاص بات ایشیا برائیڈل شو تھا جس میں معروف میک اپ آرٹسٹ سامعہ عمران نے سات مختلف ممالک کی لڑکیوں کو میک اپ اور روایتی ڈریسز کے زریعے دلہنیوں کے روپ میں ڈھالا اور ان ممالک کی ثقافت کو رونما کیا ۔

نیپال کی ثقافت کو گڑیا شیخ نے متعارف کرایا۔ جس کے بعد دلہنیوں نے ریمپ پر واک کی جس کو خواتین کی بڑی تعداد نے سراہا برائیڈل شو میں انڈیا، نیپال، ملایشیا، بنگلادیش پاکستان اور دیگر ممالک کی خواتین نے شرکت کی اس موقعہ پرریاض کی مشہور میک اپ آرٹسٹ مہوش منصور نے برائیڈلز کو پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی ماڈلز کو شیش پہنائی اور سرٹیفکیٹ دئیے اس کے علاوہ سیٹ ڈیزائن اور دیگر مقامات کو انم عمیر نے سجایا اور پھولوں کی مدد سے پاکستانی جھنڈے کو بنا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی اس کے علاوہ مختلف سٹال ڈیکوریشن پر جیتنے والوں کو انعامات کے ساتھ تمام ممبران کو سرٹیفیکیٹ دییے گے آر بی پروڈکشن کی جانب سے کوارڈنیٹر فوزیہ فرید خان اور کوارڈنیٹر وسیم خان، کوارڈنیٹر میں اریج ملک، مارکیٹنگ مینیجر ڈاکٹر سمعیہ نے بھی فیملی فن فیئر ایونٹ میں اہم امور پر اپنی خدمات سرانجام دئیے جبکہ میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر اریج، ڈاکٹر شمائلہ,ڈاکٹر نزہت نیاز، ڈاکٹر عائشہ، ڈاکٹر نسیم،ڈاکٹر سمعیہ اور دیگر نے بھی ایونٹ میں شریک شرکاء کو طبی مشوروں سے مستفید کیا۔

۔مس کنول ،عائشہ عاقف نے مشہور پروڈکٹ فار ایور کا میڈیکل میں استعمال پر روشنی ڈالی۔اور تقریب کے آخر میں مسٹر علی نے اپنی خوبصورت آواز سے اس پورے ماحول کو چار چاند لگا دیے