شہر میں بلاتفریق کام کر رہے ہیں مگر وسائل کم ہیں،میئر کراچی

پیر 19 نومبر 2018 19:01

شہر میں بلاتفریق کام کر رہے ہیں مگر وسائل کم ہیں،میئر کراچی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) مئیر کراچی وسیم اختر نے کہاکہ ہم شہر میں بلاتفریق کام کر رہے ہیں ۔ مگر وسائل کم ہیں ۔شہر کے ادارے مئیر کی کنٹرول میں نہیں وہ بات سنتے نہیں ۔ شہر میں تجاوزات کے خلاف سپریم کورٹ کے احکامات پر انسداد تجاوزات مہم جاری ہے ۔ ہم نہیں چاتے تھے کے کسی کا نقصان ہو مگر شہر کے مسائل حل کرنے اور شہر کی خوبصورتی کی خاطر سپریم کورٹ کی ہدایت پر بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی شام ملیر میں ابصار پارک تا ذکریہ مسجد تک بلدیہ عظمی کراچی کی جانب سے دو کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی 2 کلومیٹر سڑک کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ چند ماہ پہلے تک اس علاقے کی بہت خراب صورت حال تھی کے ایم سی نے علاقے میں سیوریج کے مسائل حل کرنے کے بعد سڑک تعمیر کی۔

(جاری ہے)

اگر وسائل ہوتے تو یہاں کے دیگر مسائل کو بھی حل کرتے ہمیں معلوم ہے کہ اس شہر کے کیا مسائل ہیں مگر وسائل کم ہونے کی وجہ سے دشواری کا سامنا ہے ہمیں سڑکیں تعمیر کرنے کے لئے سیوریج لائن بھی ڈالنا پڑتی ہے جو ہماری ذمہ داری میں شامل نہیں ۔

اس کے باوجود اس علاقے کی ترقی کے لئے ۔آئندہ مالی سال کے میزانیہ میں مذید رقم مختص کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہاں کہ تمام مسائل کا علم ہے ۔ اپنے وسائل سے شہر کے ہر حلقے اور چھ ڈسٹرکٹ میں جہاں مسائل کی نشاندہی کی جاتی ہے ان کو مساوی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر حکومت سندھ کی طرف سے مسائل کے حل میں تعاون نہیں مل رہا۔

اس شہر کو ہم آن کرتے ہیں بلدیاتی منتخب نمائندے کوشش جاری رکھیں گے ۔اور مجھے یقین ہے کہ بہت جلد شہری تبدیلی محسوس کریں گے ۔ ڈسٹرکٹ کورنگی کے چئیرمین نئیر رضا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی نے یہ سڑک تعمیر کر کے عوام کو سہولت پہنچائی ڈسٹرکٹ ملیر کچرے کے ڈہیروں میں تبدیل ہو چکا ۔ اس سڑک کا برا حال تھا۔ یہاں مختلف برادریاں رہائش پذیر ہیں جن کے معززین موجود ہیں ۔