صرف 6 ہفتوں کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 20 فیصد کمی عالمی معاشی بحران کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے ،ْ برطانوی اخبار

پیر 19 نومبر 2018 20:06

صرف 6 ہفتوں کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 20 فیصد کمی عالمی ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) صرف 6 ہفتوں کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 20 فیصد کمی عالمی معاشی بحران کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار گارڈین کے تجزئیے کے مطابق اکتوبر کے آغاز میں خام تیل کی قیمت 86 ڈالر فی بیرل کی سطح پر تھی جو اب 68 ڈالر فی بیرل کی سطح تک یا 20 فیصد گری ہے۔رپورٹ کے مطابق محض 6 ہفتوں میں قیمت کا 20 فیصد تک گر جانا عالمی کساد بازاری کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔دوسری طرف اوپیک اور روس کی جانب سے تیل پیداوار میں کمی کے اشارے کے بعد عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل قیمت میں ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

متعلقہ عنوان :