تیار ملبوسات کی برآمدات میں چار ماہ کے دوران 0.64 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

منگل 20 نومبر 2018 11:51

تیار ملبوسات کی برآمدات میں چار ماہ کے دوران 0.64 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) رواں مالی سال 2018-19ء کے ابتدائی چار مہینوں میں جولائی تا اکتوبر کے دوران تیار ملبوسات کی قومی برآمدات میں 0.64 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2018ء کے دوران تیار ملبوسات کی ملکی برآمدات 809.7 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 804.5 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران تیار ملبوسات کی قومی برآمدات میں 5.2 ملین ڈالر یتعنی 0.64 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔