ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئی11 ارب80 کروڑ روپے جاری

منگل 20 نومبر 2018 12:09

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئی11 ارب80 کروڑ روپے جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) وزارت منصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 11 ارب80 کروڑ روپے سے زائدکے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں، حکومت نے ہائر ایجوکیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 30 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈزمختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے یونیورسٹی آف پشاور کے لئے 14کروڑ 30 لاکھ، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کے لئے 16 کروڑ، پشین اور خضدار میں خواتین یونیورسٹیز کے قیام کے لئی8 کروڑ، سکھر آئی بی اے کی اپ گریڈیشن کے لئے 5 کروڑ 36 لاکھ، یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ کے لئے 5 کروڑ، یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ کے لئے 5 کروڑ، یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے لئے 5 کروڑ، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی اسلام آباد کے لئے 8 کروڑ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے لئے 4 کروڑ60 لاکھ، پسماندہ علاقوں میں یونیورسٹیوں کے قیام کے لئے 20 کروڑ، یونیورسٹی آف گجرات کے لئے 40 کروڑ، ایئر یونیورسٹی اسلام آباد کے لئے 8 کروڑ، ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ فنڈز کے لئے 16 کروڑ، پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے لئے 20 کروڑ، فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی راولپنڈی کے لئے 11 کروڑ 58 لاکھ، سائنس ٹیلنٹ فارمنگ سکیم کے لئے 6 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔