Live Updates

یہ نہیں دیکھنا دنیا کیا کہہ رہی ہے، صرف اپنے مفادات دیکھنا ہیں ،ْ شہریارآفریدی

منگل 20 نومبر 2018 13:58

یہ نہیں دیکھنا دنیا کیا کہہ رہی ہے، صرف اپنے مفادات دیکھنا ہیں ،ْ شہریارآفریدی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ہم نے نہیں دیکھنا کہ دنیا کیا کہہ رہی ہے بلکہ ہمیں اپنے مفادات کو دیکھنا ہے۔ منگل کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں اور اس کے نتائج سامنے آنے چاہئیں، ہر حکمران اور ریاست کو اپنی سوچ اور بات کہنے کی آزادی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ ہم نے دنیا اور انسانیت کو باور کرانا ہے کہ ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ہمیں یہ نہیں دیکھنا کہ دنیا کیا کہہ رہی ہے بلکہ ہمیں اپنے مفادات کو دیکھنا ہے۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ انٹرویو میں پاکستان پر الزامات کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھرپور جواب دیا جس کے بعد دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان ٹوئٹر پر بیان بازی ہوئی۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے شہریار آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل سمیت تمام انٹرنیشنل کرکٹ واپس پاکستان آئے گی، عالمی کرکٹ کو واپس لانا حکومت کی ترجیح ہے، ہم اس کیلئے تمام اقدامات کررہے ہیں۔
Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات