Live Updates

وزیراعظم سو دن پورے ہونے پر تمام وعدوں پر یوٹرن لیں گے ،ْمریم اورنگزیب

پاکستان سے منی لانڈرنگ ہو کر علیمہ خان کا پیسہ کیسے باہر گیا ،ْایف آئی اے کب اس پر جے آئی ٹی بنائے گی ،ْمیڈیا سے گفتگو

منگل 20 نومبر 2018 13:58

وزیراعظم سو دن پورے ہونے پر تمام وعدوں پر یوٹرن لیں گے ،ْمریم اورنگزیب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم سو دن پورے ہونے پر تمام وعدوں پر یوٹرن لیں گے۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے منی لانڈرنگ ہو کر علیمہ خان کا پیسہ کیسے باہرگیا ،ْ ایف آئی اے کب اس پر جے آئی ٹی بنائے گی، موجودہ حکومت یوٹرن حکومت ہے سو دن پورے ہونے کو ہیں لیکن وعدے پورے نہیں ہوئے، سو دن بعد وزیراعظم عمران خان نے صرف ایک بیان دینا ہے کہ میں نے تمام وعدوں پر یوٹرن لے لیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے ایک این آر او دیا اور وہ بھی علیمہ خان کو دیا، عمران خان بتائیں کہ علیمہ باجی کی پراپرٹی کہاں سے آئی اور کن شرائط پر علیمہ خان کو این آر او دیا گیا ،ْ اس کا حساب کب دیں گے، نمل یونیورسٹی کی خرد برد سامنے آئی اس کا حساب دیا جائے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان کے سوال پر جواب دینا بھی مضحکہ خیز ہے ،ْ عمران صاحب اپنے گھر کو ریگولرائز کراتے ہیں اور دوسروں کے گراتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات