بیرون ممالک سے لوٹی رقم کی واپسی کیلئے سینٹرل اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

منگل 20 نومبر 2018 14:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) بیرون ممالک سے لوٹی رقم کی واپسی کیلئے سینٹرل اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔وزارت قانون نے‘میوچل لیگل اسسٹنس’ کیقانون کا مسودہ وزیراعظم کو بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

وزارت قانون کے مطابق سنٹرل اتھارٹی میں ایف آئی اے، ایس ای سی پی، ایف بی آر اور نیب کے نمائندے شامل ہوں گے، سیکرٹری داخلہ یا گریڈ21 کا وفاقی افسر اتھارٹی کی سربراہی کریگا، اتھارٹی بننے کے بعد بیرون ممالک کے ساتھ معاہدے ہو سکیں گے، نیا قانون بیرون ممالک سے رقم واپس لانے کے لئے معاون ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :