بلو چستان کے پری سروس 30 تحصیلدار افسران کا ڈپٹی کمشنر آفس ہری پور کا دورہ

منگل 20 نومبر 2018 15:00

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) بلو چستان کے پری سروس 30 تحصیلدار افسران نے ڈپٹی کمشنر آفس ہری پور کا دورہ کیا۔ اے سی ریونیو نے افسران کو ان کی ذمہ داریوں اور کردار کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 79 پری سروس کورس کے 30 تحصیلدار افسران نے ڈپٹی کمشنر ہری پور کے دفتر کا دورہ کیا جس کے دوران اے سی ریونیو ظفر عباسی نے ریونیو افسران کو سروس کے دوران ان کی ذمہ داریوں، کردار اور مہارت کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ بھی موجود تھے جنہوں نے کو بتایا کہ کسی بھی افسر کیلئے اس کے اپنے شعبہ میں مہارت انتہائی ضروری ہے جس کیلئے آپ سب کو محنت کرنا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :