Live Updates

عمران خان نے پہلا این آر او گھر میں بیٹھی چور بہن علیمہ کو دیا ،مریم اورنگزیب

بتایا جائے علیمہ بی بی کے پاس پیسا باہر کیسے گیا،کن شرائط پر مک مکا ہوا ،احتساب ہوا تو تمام کڑیاں عمران خان سے ملیں گی،ترجمان مسلم لیگ (ن) وزیر اعظم 100 دن پورے ہونے پر100 یوٹرن لیں گے ،دوسروں کو چور اور گھر کے چور کو این آر او دینا کہاں کا انصاف ہے،میڈیا سے گفتگو

منگل 20 نومبر 2018 17:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پہلا این آر او گھر میں بیٹھی چور بہن علیمہ کو دیا ،معاملے پر جے آئی ٹی بنائی گئی تو اس کی تمام کڑیاں عمران خان سے ملیں گی ، وزیراعظم سو دن پورے ہونے پر تمام وعدوں پر یوٹرن لیں گے، وزیر اعظم عمران خا ن کی بہن علیمہ خان کو این آراو اس لئے دیا کہ ان کی چوری کے پیچھے وزیر اعظم خود ہیں ، دوسروں کو چور چور کہنا اپنے گھر بیٹھے چور کو این آر اودینا کہا ں کا انصاف ہے ۔

اسلام آباد میں مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے منی لانڈرنگ ہو کر علیمہ خان کا پیسہ کیسے باہر گیا اور ایف آئی اے کب اس پر جے آئی ٹی بنائے گی، موجودہ حکومت یوٹرن حکومت ہے سو دن پورے ہونے کو ہیں لیکن وعدے پورے نہیں ہوئے، سو دن بعد وزیراعظم عمران خان نے صرف ایک بیان دینا ہے کہ میں نے تمام وعدوں پر یوٹرن لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے ایک این آر او دیا اور وہ بھی علیمہ خان کو دیا، عمران خان بتائیں کہ علیمہ باجی کی پراپرٹی کہاں سے آئی اور کن شرائط پر علیمہ خان کو این آر او دیا گیا، اس کا حساب کب دیں گے، اپنی بہن کے ساتھ کس شرائط پر مک مکا کیا ہے۔ہم پچھلے 60سال کا حساب دے رہے ہیں مگر عمران خان کی بہن کے حساب کے لئے کو نسی جے آئی ٹی بنی ہما را مطالبہ ہے کہ ان بھی احتساب کیا جا ئے کہ رقم باہر کیسے گئی اور اس کا ٹرائل کدھر ہے علیمہ خان کے معاملے کی تما م معلوما ت میڈیا کو فرا ہم کی جا ئیں جو نمل یونیورسٹی کی خرد برد سامنے آئی اس کا حساب دیا جائے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان کے سوال پر جواب دینا بھی مضحکہ خیز ہے، عمران صاحب اپنے گھر کو ریگولرائز کراتے ہیں اور دوسروں کے گراتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات