سپریم کورٹ ‘جہلم میں غیرت کے نام پر قتل کا معاملہ

فریقین کے مابین ہونے والے راضی نامے پر ڈسٹرکٹ سیشن جج جہلم سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب

منگل 20 نومبر 2018 17:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) سپریم کورٹ میں جہلم میں غیرت کے نام پر قتل کا معاملہ، عدالت نے قاتل اور مقتول کے ورثاء کے درمیان ہونے والے راضی نامے پر ڈسٹرکٹ سیشن جج جہلم سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کر لی ہے ۔کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی ۔

(جاری ہے)

ملزم محمد وقار نے 2012 میں بہن کا قتل کیا تھا،جس کے بعدبہن کے خاوند نے ملزم کیساتھ راضی نامہ کر لیا تھا۔جس پرملزم نے سپریم کورٹ میں راضی نامہ قبول کرنے کی درخواست دی تھی۔عدالت نے ڈسٹرکٹ سیشن جج جہلم سے ایک ماہ میں راضی نامے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے معاملہ کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیئے ملتوی کر دی ہے۔