عیدمیلاد النبیؐ کی بابرکات محافل کے دوران غیر شرعی اقدامات سے مکمل گریز کی اپیل

منگل 20 نومبر 2018 18:05

عیدمیلاد النبیؐ کی بابرکات محافل کے دوران غیر شرعی اقدامات سے مکمل ..
فیصل آباد۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) مرکزی میلاد کمیٹی نے اپیل کی ہے کہ عید میلا النبیؐ کے جلوسوں میں شرکاء درود پاک اور نعت خوانی کرتے ہوئے شریک ہوں اور کسی قسم کے -غیر شرعی اقدامات و حرکات سے مکمل اجتناب کیا جائے۔

(جاری ہے)

مرکزی میلاد کمیٹی فیصل آباد کے ترجمان نے کہاکہ ماضی میں یہ بات دیکھنے میں آئی کہ عید میلاد النبی ؐ کے جلوسوں کے دوران بعض عناصر نقلی داڑھی‘ گانے باجے اور دیگر غیر شرعی حرکات کے مرتکب ہوتے ہیں اس لئے عید میلاد کے مقدس جلوسوں میں کسی قسم کی غیر شرعی حرکات کی قطعی طور پر اجازت نہیں ہوگی۔

انہوںنے کہا کہ ہم سب نے ملکر عید میلاد کے جلوسوں کو مزید پاکیزہ و معطر کرنا اور بھر پور طریقے سے شوکت اسلام کا مظاہرہ کرتے ہوئے شریک ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام عاشقان رسولؐ فرزندان اسلام اس عظیم دن کے تقدس کو پیش نظر رکھتے ہوئے خشوع و خضوع کے ساتھ عید میلاد کے جلوسوں میں شامل ہوں۔

متعلقہ عنوان :