تعلیمات نبویؐ سے معاشرے کے کمزور اور پسے ہوئے طبقوں کو عروج حاصل ہوا ، اسمائ سفیر

منگل 20 نومبر 2018 23:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ اسمائ سفیر نے 12ربیع الاول کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے اخلاقی انحطاط ،گھروں میں بے چینی ، نفسیاتی مسائل اور جملہ پریشانیوں کا حل نبی ؐ کی تعلیمات میں ہے ، نبی ؐ سے عقیدت و محبت کا تقاضہ ہے کہ زندگی کے ہر شعبے میں اپنی اصل بنیادوں کی طرف پلٹا جائے ، تعلیمات نبویؐ سے معاشرے کے کمزور اور پسے ہوئے طبقوں کو عروج حاصل ہوا ہے ، نبی ؐخواتین کے سب سے بڑے محسن ہیں، آج کی خواتین سرور کونین کے اسوہ کو اپناکر محفوظ اور پٴْرسکون زندگی گزارسکتی ہیں ،جماعت اسلامی حلقہ خواتین اسلام کی بنیادی تعلیمات پھیلانے کے لیے سرگرم عمل ہے ، رہائشی حلقوں اور اداروں میں حلقہ خواتین کراچی کے تحت سیرت النبیؐ کے بڑے بڑے پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈیفنس ، کورنگی ٹاؤن،اورنگی ٹاؤن، نارتھ کراچی ، نارتھ ناظم آباد ، گلشن اقبال،ملیر اور سوسائٹی میں سینکڑوں خواتین نے سیرت النبیؐ کے پروگراموں میں شرکت کرکے سیرت کے پیغام سے آگاہی حاصل کی۔#