عید میلا دالنبی ﷺ کے جلو س کو مکمل سیکو رٹی فرا ہم کی جا ئے گی

علما ء کرام سیکو رٹی اداروں سے بھر پور تعاون کریں،ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ

منگل 20 نومبر 2018 23:39

سبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا کہ عید میلا دالنبی ﷺ کے جلو س کو مکمل سیکو رٹی فرا ہم کی جا ئے گی ،علما ء کرام سیکو رٹی اداروں سے بھر پور تعاون کریں اور جلوس میں آنے وا لے اپنے کا ر کنان پر نظر رکھیں تا کہ کو ئی بھی غیرمشتبہ شخص جلو س کے اندر شا مل ہو کر اپنے عزا ئم میں کا میا ب نہ ہو سکے ۔

ان خیا لا ت کا اظہار انہوںنے عید میلا د النبی ﷺ کے جلوس کے انتظا مات اور سیکور ٹی کے حو ا لے سے علما ئے کرام کے سا تھ منعقدہ اجلا س کی صدارت سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اجلاس میںعلمائے کرام سمیت انجمن تا جران کے نمائندوں اور دیگر بھی مو جو د تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا کہ علما ء کرام صبر و تحمل مذہبی ہم آہنگی بر قرار رکھیں کیو نکہ یہ مہینہ ہما رے پیارے آقا کی پیدا ئیش کا مہینہ ہے انہوںنے کہا کہ انتظا میہ کی جا نب سے جلو س کے روٹس کو مکمل فل پروف سیکور ٹی فرا ہم کی جا ئے گی جلوس کی نگرا نی کے لیے پو لیس کے علا وہ ایف سی ، بلو چستان کا نسٹیبلری ، لیویز کے اہل کار بھی تعینات کیئے جا ئیں گے انہوں نے علما ء کرام سے کہا کہ جلوس میں شا مل گا ڑیوں اور لو گوں کی تلا شی لی جا ئے گی کیو نکہ سیکو ر ٹی ادارے جب تک مطمئن نہیں ہوں گے تو انتظا میہ بھی مطمئن نہیں ہو گی لہذا سیکو رٹی اداروں سے علما ء کرام بھر پور تعا ون کریں اور جلوس میں شا مل کا رکنان اور لو گوں سے اپیل کریں کہ وہ پر امن رہیں،اس موقع پر علما ء کرا م نے انتظا میہ کو یقین دلا یا کہ عید میلا دالنبی ﷺ کا جلوس ہمیشہ پر امن ہو تا ہے اور انشا ء اللہ اس سال بھی ہو گاجلوس کے شرکاء اور علماء کاسیکو رٹی اہل کا روں اور انتظا میہ سے مکمل تعا ون رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :