24گھنٹوں کے دوران 09 مفروروں اور اشتہاریوں سمیت 41ملزمان گرفتار

بدھ 21 نومبر 2018 20:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے 24گھنٹوں کے دوران 09 مفروروں اور اشتہاریوں سمیت 41ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان راولپنڈی پولیس نے اے پی پی کو بتایاکہ تھانہ گوجر خان پولیس نے اشتہاری مجرم خرم عزیز، تھانہ کہوٹہ پولیس نے اشتہاری مجر م حسنین علی، تھانہ کلر سیداں پولیس نے اشتہاری مجر مان محمد شریف،شعبان اور محمد ارشاد، تھانہ رتہ امرال پولیس نے عدالتی مفرورالطاف حسین ، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے عدالتی مفرور محمد یوسف، تھانہ کلرسیداں پولیس نے عدالتی مفرورکامران محمود، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے عدالتی مفرورنصیر احمد کو گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں منتقل کردیا۔

تھانہ پیر ودہائی پولیس نے نواز سے 1850 گرام چرس ، بلال سے 1720 گرام چرس، تھانہ کلر سیداں پولیس نے ازرم سے 1500 گرام چرس، مظہر اقبال سے 1200 گرام چرس، تھانہ سٹی پولیس نے جمیل سی0 1 لیٹر کھلی شراب ، تھانہ پیر ودہائی پولیس نے نواز سے ایک عدد پستول30 بور معہ05 عد د روند، بلال سے ایک عدد پستول 30 بور معہ 04 عدد روند، تھانہ صاد ق آباد پولیس نے اویس سے ایک عدد پستول 30 بورمعہ 06 عدد روند، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے بشارت سے ایک عدد پستول 9mm معہ 04 عدد روندبر آمد کر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ دریں اثناء راولپنڈی پولیس نے قمار بازوںاورشیشہ اور حقہ فروحت کرنے والوں، آتش بازوں، کھلا ڈیزل فروخت کرنے والوں اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 25ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ادریس ،احسن ، راجہ شاہد ، ناصر ، حفیظ ، سعید اور انور کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے ان کے قبضہ سے رقم 8000 روپے ، تاش ، چادر ، 06 عدد موبائل فون ، تھانہ نیوٹائون پولیس نے آصف، مختار، ثاقب ، یونس اور علی احمد سے 293 عدد حقے ، 57 کاٹن کوئلہ 1450 عدد فلیور اور 228 عدد پائپ ،تھانہ وارث خان پولیس نے نواز اور توصیف سے 03 عدد انار ، تھانہ روات پولیس نے محمد اکرم سے 450لیٹر کھلا ڈیزل برآمد کر کے جبکہ تھانہ صدر واہ پولیس نے خالد عزیز ، حمزہ رحمان اور تھانہ نیو ٹائون پولیس نے اعجاز ، عثمان ، احمد مرتضی ، عثمان سرور ، فیضان، یوسف ، عبدالرحمان اور شفیق کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔