وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی عیدمیلاد النبیﷺ کی مرکرزی جلوس میں شرکت

بدھ 21 نومبر 2018 20:40

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے عیدمیلاد النبیﷺ کے موقع پر نیو میمن مسجد سے برآمد ہونے والے جلوس میں شرکت کی۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعلی سندھ نے سیکوریٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور اہلسنت کے علما کرام سے ملاقات بھی کی ۔ اس موقع پرصوبائی وزرا سعید غنی، ناصر حسین شاہ اور وزیر اعلی سندھ کے مشیر مرتضی وہاب بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیراعلی سندھ نے سیکوریٹی افسران اور انتظامیہ سے سیکوریٹی انتطامات کے بارے میں دریافت کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی ولادت کے موقع پر ملک بھر میں جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے اور میں یہاں اس جلوس میں شرکت کرنے اوریہاں پر سیکوریٹی کے انتظاماتکا جائزہ لینے کے لیے حاضر ہوا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری اور حکومت سندھ کی طرف سے پوری امت مسلمہ اور خاص طورپر سندھ کے مسلمانوں کو حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا جشن بہت بہت مبارک ہو۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں محبت اور یکجہتی کا درس دیتا ہے اور دنیا بھر کے مسلمان آپ ﷺ کی ولادت کا دن انتہائی احترام اور عقیدت سے مناتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :