باجوڑمیں ریموٹ کنٹرول بم کادھماکہ،دومقامی افرادجاں بحق

بدھ 21 نومبر 2018 22:20

پشاور۔21 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) قبائلی ضلع باجوڑکی تحصیل ناواگئی کے علاقہ چارمنگ چینارمیں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں دومقامی افرادجاں بحق ہوگئے۔ دھماکے سے گاڑی مکمل طور پرتباہ ہوگئی۔ سکیورٹی فورسزنے علاقہ کوگھیرے میں لیکرسرچ آپریشن شروع کردیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دھماکہ باجوڑکی تحصیل ناواگئی کے علاقہ چینارچارمنگ میں سڑک کنارے نصب بم کے نتیجے میں ہواجب دومقامی افرادامان اللہ اورگل بدین گاڑی میں کہیں جارہے تھے کہ انکی گاڑی کوریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایاگیا ۔ واقعے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ پولیٹیکل تحصیلدارعبدالحسیب خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ نے تحقیقا ت کاآغازکردیاہے۔

متعلقہ عنوان :