علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے عالمی معیار کا آئی ٹی ڈیٹا سینٹر قائم کر دیا

سینٹر طلبہ کو تعلیمی مواد سافٹ شکل میں فراہم کرنے، پیپر لیس یونیورسٹی کی جانب سنجیدہ کوشش ہے، وائس چانسلر

جمعرات 22 نومبر 2018 14:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کو ڈیجنل بیسڈ تعلیمی خدمات فراہم کرنے کے لئے عالمی معیار کا آئی ٹی ڈیٹا سینٹر قائم کردیا۔ ڈیٹا سینٹر، یونیورسٹی کی تعلیمی پروگرامز کو اپ گریڈ کرنے اور آن کیمپس مینجمنٹ سروسسز کی خدمات میں بھی معاونت فراہم کرے گا۔ یہ سینٹر طلبہ کوتعلیمی مواد سافٹ شکل میں فراہم کرنے اور پیپر لس یونیورسٹی بنانے کی جانب ایک سنجیدہ کوشش ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کی آن لائن لرننگ سہولتوں پر نظر ثانی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ یہ ڈیٹا سینٹر سکالرز کے لئے ایک ڈیجینل لائبریری کے طور پر کام کرے گا۔ ڈائریکٹر آئی ٹی ،ْ محمد اجمل فاروق کے مطابق یہ ڈیٹا سینٹرطلبہ کو ورچول کلاس روم کے تعارف کا ایک مضبوط بیس فراہم کرے گا اور یہ کیمپس انفراسٹکچر مینجمنٹ کے انتظامی و مالی امور کو مستحکم کرنے میں بھی مددگار ہوگا۔معیار کے لئے سینٹر کے قیام میں ٹیکنیکل تعاون چین سے حاصل کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :