فہمیدہ ریاض ترقی پسندی کی علمبردار، حقوق نسواں کی محافظ تھیں،بلاول بھٹوزرداری

جمعرات 22 نومبر 2018 15:11

فہمیدہ ریاض ترقی پسندی کی علمبردار، حقوق نسواں کی محافظ تھیں،بلاول ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے معروف شاعرہ فہمیدہ ریاض کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ فہمیدہ ریاض ترقی پسندی کی علمبردار، حقوق نسواں کی محافظ تھیں، آمریت میں حق گوئی پرجلاوطنی کی صعوبتیں اورمقدمات کاسامنا کیا۔

(جاری ہے)

بلاول ہائوس سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی قیادت کا فہمیدہ ریاض سے محبت واحترام کارشتہ رہاہے، وہ ترقی پسندی کی علمبردار، حقوق نسواں کی محافظ تھیں، ان کی ادبی خدمات قوم کے لیے بیش بہاخزانہ ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی قیادت کاان سے محبت واحترام کارشتہ رہا، ان کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیازبھی دیاگیا۔