احتساب عدالت میں بیان ریکارڈ کروانے کا معاملہ
سابق وزیراعظم نواز شریف نیب ریفرنس میں بیان ریکارڈ کروانے کی بجائے منصوبے گنواتے رہے
سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 نومبر 2018 15:23
(جاری ہے)
میں نے ذاتی اور سیاسی قربانی دی۔ 40 سال کا کیرئیر صاف اور شفاف ہے۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میرے ااور میرے خاندان کے خلاف مفروضوں پر کیس چلایا گیا۔
کیس منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری اور کرپشن کے الزامات پرشروع ہوا، جس کے بعد یہ بے رحمانہ احتساب آمدن سے زائد اثاثہ جات پر آ کر ختم ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں احتساب سے پیچھے نہیں ہٹا، مجھے اللہ تعالیٰ پر کامل یقین ہے اور عدالت سے انصاف کی توقع ہے۔ احتساب عدالت میں نواز شریف سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ مزید کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ جس پر نوازشریف نے کہا کہ میں پاکستان کا بیٹا ہوں، مٹی کا ذرہ ذرہ جان سے پیارا ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 342 کا بغیر حلف نامے کا بیان قلمبند کروا دیا۔ نواز شریف کے بیان کے بعد خواجہ حارث تفتیشی افسر محمد کامران پر جرح کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ سماعت میں محمد کامران کا کہنا تھا کہ نیب نے غیرتصدیق شدہ نقول فراہم کردی تھیں، نقول کس تاریخ کوموصول ہوئیں یاد نہیں، ریکارڈ کی تصدیق شدہ نقول بھی موصول ہوئیں۔ سماعت کے دوران بیان ریکارڈ کرواتے وقت سابق وزیراعظم نواز شریف جذباتی ہو گئے اور سیدھا جج سے مخاطب ہو گئے۔ نواز شریف نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ کیس کیوں بنایا گیا ؟ استغاثہ کو بھی معلوم نہیں ہو گا کہ یہ کیس کیوں بنایا گیا ؟ دنیا بھر کے بچے بیرون ملک پڑھتے ہیں اور کاروبار کرتے ہیں۔ میرے بچوں نے اگر مجھے پیسے بھیج دئے تو کون سا عجوبہ ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ملک کا وزیراعظم رہا ہوں۔ میرے بچے ملک میں کاروبار کریں تب مصیبت اور اگر ملک سے باہر کاروبار کریں تب مصیبت ، اچھا ہوا کہ میرے بچوں نے ملک میں کاروبار نہیں کیا۔ بیان قلمبند کرواتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے تحقیقات کے دوران جو بیانات ریکارڈ کیے وہ قابل قبول شہادت نہیں ہے۔حسن اور حسین نواز کا بیان میرے خلاف بطور شہادت استعمال ہو سکتے ہیں جس پر وکیل نے فوری طور پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان کی تصحیح کروائی۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.