نتائج میں تاخیر کے خلاف درخواست پر سماعت،سیکرٹری یونیورسٹیز اور تعلیمی بورڈز کے سیکرٹری کو شوکاز نوٹس

جمعرات 22 نومبر 2018 16:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2018ء) سندھ کے تعلیمی بورڈز اور یونیورسٹیز کے نتائج میں تاخیر کے خلاف درخواست پر سماعت ،عدالت نے سیکریٹری یونیورسٹیز و تعلیمی بورڈز کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں سندھ کے تعلیمی بورڈز اور یونیورسٹیز کے نتائج میں تاخیر سے متعلق سماعت ہوئی جہاں عدالت نے سیکریٹری یونیورسٹیز و بورڈز کی عدم پیشی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سیکریٹری یونیورسٹیز و تعلیمی بورڈز کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا عدالت نے سیکریٹری کو 12 دسمبر پر طلب کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی،نتائج میں تاخیر خلاف سابق ایڈیشنل سیکریٹری نظیر احمد دھون نے درج کی ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ نتائج میں تاخیر سے سندھ بھر سے تین لاکھ طلبا کا ایک تعلیمی سال کا ضیا ہو جاتا ہے، یونیورسٹیز میں تو سپلیمینٹری امتحانات بھی نہیں لئے جاتے،یونیورسٹیز و تعلیمی بورڈز کو 120 روز میں نتائج کے اعلان کا پقبند بنایا جائے،یونیورسٹیز میں فیل ہونے والے طلبا کے لئے سپلیمینٹری امتحانات کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :