نومنتخب رکن اسمبلی سردار مسعود لونی کی ہمشیرہ کے انتقال پر وزیراعلیٰ بلوچستان ، چیئرمین سینٹ اوردیگر کی تعزیت

اتوار 25 نومبر 2018 18:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2018ء) نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی سردار مسعود لونی کی ہمشیرہ ،سابق سینیٹر سردار ہدایت اللہ لونی کی اہلیہ، سمیع اللہ لونی کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کا سلسلہ اتوار کو بھی کوئٹہ میں جاری رہا وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ،چیئرمین سینٹ میرصادق سنجرانی ،صوبائی وزیر نورمحمد دمڑ،وزیراعلیٰ کے مشیر مٹھا خان کاکڑ،سابق صوبائی وزاء رحمت صالح بلوچ،سعیداحمد ہاشمی ،میر عاصم کرد گیلو ،رکن صوبائی اسمبلی سکندر خان جمالی ،وطن گران اور دیگر قبائلی سماجی رہنماوں سمیت مختلف مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے افراد نے انکی رہائش گاہ جاکرفاتحہ خوانی اورتعزیت کی۔