پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، سینیٹر رحمان ملک

بھرپور دفاعی صلاحیت اور کامیابیوں پر جنرل زبیر حیات و جنرل قمر باجوہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،ْ گفتگو

منگل 27 نومبر 2018 18:26

پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ 10 ویں بین الاقوامی دفاعی نمائش و کانفرنس آئیڈیاز 2018 میں شرکت کے موقع پر انہوں نے کہاکہ آئیڈیاز 2018 میں ملک کی دفاعی پیداوار کا جائزہ لیکر مجھے بہت خوشی ہوئی، مجھے اپنے تینوں مسلح افواج اور انکی مضبوط دفاعی صلاحیت پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ بھرپور دفاعی صلاحیت اور کامیابیوں پر جنرل زبیر حیات و جنرل قمر باجوہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان جنگی سازو سامان کی پیداوارکے لحاظ سے خود انحصاری کی جانب گامزن ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت نہایت مضبوط ہے جو حطے میں امن کا ضامن ہے، پاکستان ایٹمی قوت ہے کسی کو بھی یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ جنگ بھی کوئی آپشن ہے، ہماری دفاعی صلاحیت کا واحد مطلب یہ ہے کہ کوئی ہم سے جنگ کا خیال بھی دل میں نہ لائے۔