ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی قصاب برادری ویلفیئر سوسائٹی کے ممبران سے ملاقات

بیمار،لاغر اور مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ڈی جی فوڈا تھارٹی

ہفتہ 1 دسمبر 2018 00:50

لاہور۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان سے قصاب برادری ویلفیئر سوسائٹی کے ممبران نے ملاقات کی۔ ویلفیئر سوسائٹی ممبران نے معیاری گوشت کی فراہمی میں درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے صاف ستھرے اورمعیاری گوشت کی فراہمی کے لیے ایک اور اہم کاوش کرتے ہو ئے قصاب برادری ویلفیئر سوسائٹی کے ممبران سے ملاقات کی۔قصاب برادری نے غیر قانونی مذبح خانوںاورمضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔انہوںنے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چیکنگ اور لائسنس طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

قصاب برادری نے ہر شہر میں سرکاری سلاٹر ہاوسز کی سہولت کا مطالبہ کیا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ گوشت صرف منظور شدہ مذبح خانوں میں تیار کیا جائے گا۔سلاٹر ہاوسز کی فراہمی کے لیے افسران کو متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنے کی ہدائت بھی جاری کی گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے لائسنس فیس کاروبار کے حجم کے مطابق عائد کی جاتی ہیں۔صوبہ بھر میں معیاری گوشت کی فراہمی کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔بیمار،لاغر اور مردہ جانوروں کے گاشت کی فروخت کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :