امریکی ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ صفر شدت کا زلزلہ

زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری تاہم سونامی کا خطرہ ٹل گیا ہے، امریکی میڈیا

ہفتہ 1 دسمبر 2018 16:04

امریکی ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ صفر شدت کا زلزلہ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2018ء) ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ صفرشدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، کئی گاڑیاں ٹکراگئیں اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔امریکی ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ صفر شدت کے آنے والے 2 زلزلوں نے تباہی مچا دی، کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جبکہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق پہلا آنے والا زلزلہ شدید نوعیت کا تھا۔

(جاری ہے)

زلزلے کا مرکز ریاست الاسکا کا شہر اینکوریج سے 7 میل فاصلے پر تھا جب کہ زیر زمین زلزلوں کی گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکوں کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور افراتفری کے عالم میں تمام لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ کئی گاڑیاں ٹکرائیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئیں، بجلی کا نظام متاثر ہوا۔تاحال زلزلے کی وجہ سیکسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔امریکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی تھی تاہم اب سونامی کا خطرہ ٹل گیا ہے۔