Live Updates

میگا ہائوسنگ منصوبے سے ملک میں روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے ،ْارباب شہزاد

لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے معلومات کے تبادلہ کے لئے کچھ ممالک کے ساتھ معاہدوں پر دستخط ہو گئے ،ْ مثبت نتائج برآمد ہونگے ،ْانٹرویو

ہفتہ 1 دسمبر 2018 23:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2018ء) وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ امور ارباب شہزاد نے کہا ہے کہ میگا ہائوسنگ منصوبے سے ملک میں روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے ،ْ منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے معلومات کے تبادلہ کے لئے کچھ ممالک کے ساتھ معاہدوں پر دستخط ہو گئے ،ْ مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ ایک انٹرویومیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی 100 دنوں کی کارکردگی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 34 میں سے 18 اہداف حاصل کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

منی لانڈرنگ سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معلومات کے تبادلہ کے لئے کچھ ممالک کے ساتھ معاہدوں پر دستخط ہو گئے ہیں جس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی، قومی احتساب بیورو میں اصلاحات، سول سروس ریفارمز، کرپشن کا جڑ سے خاتمہ اور کرپشن ذرہ بھر بھی برداشت نہ کرنا پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ان مقررہ اہداف کے حصول کے لئے وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم پورے جوش و جذبے سے کام کر رہی ہے اور تمام وزراء اپنے متعلقہ محکموں، ڈویژن اور ذیلی اداروں میں استعداد سازی کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات