موسمی و بے موسمی سبزیوں کی کاشت کیلئے محکمہ زراعت کی گائوںگائوں آگاہی مہم جاری

پیر 3 دسمبر 2018 12:58

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) محکمہ زراعت کی طرف سے موسمی و بے موسمی سبزیوں کی کاشت‘ پیداوار بڑھانے کیلئے اورکاشتکاروں کی آمدن میں اضافہ کیلئے گائوںگائوں آگاہی مہم جاری ہے جبکہ زرعی ماہرین کی جانب سے کاشتکاروں کو سبزیوں کے نمائشی پلاٹس کیلئے بیج اور دیگر زرعی لوازمات فراہم کئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت کاکہناہے کہ چونکہ چنددنوں سے سردی کی لہر میں اضافہ ہورہاہے لہذاکاشتکاروں کوچاہئیے کہ وہ سبزیوں کی آبپاشی موسم کی پیش گوئی کیمطابق کریں اور سبزیوں کی پنیری کوجلدکھیتوں میں منتقل کردیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹنل میں لگائی گئی سبزیوں کو رات کے وقت پلاسٹک شیٹ سے اچھی طرح ڈھانپ دیں اورصبح سورج نکلنے کے بعد ٹنل کے دونوں اطراف کوکھول دیں تاکہ ہواکا گزر آسان ہوسکے اور نمی کو کنٹرول کیاجاسکے۔انہوں نے مزیدتاکیدکی کہ بیماریوں‘کیڑوں اور جڑی بوٹیوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :