رضا کاروں کا عالمی دن پرسوں منایا جائے گا

پیر 3 دسمبر 2018 14:37

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں رضاکاروں کا عالمی دن پرسوں 5دسمبربروز بدھ کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ اس سال رضا کاروں کے عالمی دن کا عنوان ’’اقتصادی و سماجی ترقی میں رضا کاروں کا کردار‘‘ ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمختلف سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں اور رضا کار آر گنائزیشنز کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت سمیت ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی تقریبات ، سیمینارز ، کانفرنسز ،واکس کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات خطاب کریں گی۔

متعلقہ عنوان :