میرپور خاص، تجاوزات گرانے کے دوران پلر گرنے سے ایک شخص جاں بحق

پیر 3 دسمبر 2018 15:37

میرپور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) میرپورخاص سبزی مارکیٹ گیٹ نمبر دو میں تجاوزات گرانے کے نوٹس کے بعد دکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت تجاوزات پر قائم دکانیں توڑنا شروع کیں جس کے دوران ذوالفقار قریشی کی ناجائز تعمیر شدہ دکان کا پلر گرنے سے 78 موری گاؤں کا رہائشی 28 سالہ ھیرو ولد پنھوں میگھواڑ دب کر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس سول سپتال میرپورخاص پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔ایس ایچ او کامران ھالیپوٹو نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ مزید کاروائی جاں بحق ہونے والے مزدور کے ورثاء کے آنے کے بعد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :