Live Updates

چیچہ وطنی، معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر واک

پیر 3 دسمبر 2018 16:44

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر چیچہ وطنی کے زیراہتمام واک کا انعقاد کیا گیا،واک اوکانوالہ روڈ سے شروع ہوکر پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی، جس میں اساتذہ،والدین اور خصوصی بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ خصوصی بچے ملک وقوم کاعظیم سرمایہ ہیں جنہیں زیور تعلیم سے آراستہ کرکے معاشرے کا مفید شہری بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کیلئے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کوششوں کوبھی سراہا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات