پاک آرمی خصوصی افراد کی تربیت کیلئے تربیتی مراکز قائم کرے گی ، فورس کمانڈر گلگت بلتستان

پیر 3 دسمبر 2018 19:54

سکردو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان نے قراقرم ڈس ابیلیٹی فورم کے زیر اہتمام معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی افراد (معذور) معاشرے کا اہم اور کارآمد حصہ ہیں، پاک آرمی اگلے 6 ماہ کے دوران 50 سے 100 خصوصی افراد کو فنی تربیت کے مراکز قائم کر کے تربیت دے کر انہیں معاشرے کا کار آمد فرد بنا یا جائیگا تاکہ انہیں مختلف اداروں میں روزگار کے مواقع مل سکیں۔

(جاری ہے)

فورس کمانڈر نے اس موقع پر خصوصی افراد کو 3 لاکھ 60 ہزا کا نقد امدادی رقم بھی دی۔ چیف سکرٹری گلگت بلتستان کیپٹن ریٹاریرڈ خرم آغا نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں پر معذوروں کے 2 فیصد کوٹے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا اس ضمن میں تمام ڈویژنوں کے کمشنروں کو ہدایات دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معذوروں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا گلگت بلتستان حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ اس موقعے پر معزورں کی تنظم کے صدر حسن بلتی نے سپاسنامے میں معذوروں کو درپیش مشکلات پر روشنی ڈالی۔ اس موقعے پر معزور افراد میاں روایتی تحایف پیش کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :