جامعہ کراچی، 20طلبا وطالبات کو پی ایچ ڈی ،27طلبہ کو ایم فل کی ڈگریاں تفویض کر دی گئیں

پیر 3 دسمبر 2018 21:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمداجمل خان کی صدارت میںمنعقدہ مجلس برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے حالیہ اجلاس میں20 طلبا وطالبات کو پی ایچ ڈی جبکہ27طلباوطالبات کو ایم فل کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔

(جاری ہے)

پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ میںیاسر محمود (بائیوٹیکنالوجیKIBGE)،روبینہ (کیمسٹری ایچ ای جی)،عثمان امجد(کمپیوٹرسائنس)،نائلہ ظفر (جغرافیہ)،نویر اامیری،مصطفی حیدر(پبلک ایڈمنسٹریشن)،مریم مدثر(اپلائیڈ کیمسٹری)،مہوش شعیب (میرین بائیولوجی)،ماریہ شارق،فخرالدین(مائیکروبائیولوجی)،ثناء (باٹنی)،عرشیہ تبسم(بائیوکیمسٹری)،علیان سلیم،مظہراسلام خان(کیمسٹری)،نورین نور(انوائرمینٹل اسٹڈیز)،ایم آصف اقبال(زولوجی)،قمرعباد(لائ)،عامر حسن(فارماسیوٹیکل کیمسٹری)،صبا زہرہ(کامرس)،رانا افضل (ماس کمیونیکیشن)جبکہ ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں بختاور،عالمگیر خان،اعجاز علی(کیمسٹری ایچ ای جی)،ریما ناز(میرین بائیولوجی)،ایم عاطف ادریس (اسپائ)،اللہ یار(اصول الدین)،مریم ناز،مزمل افضل،شازیہ بانو(اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر)،سلمان احمد کھٹانی(پبلک ایڈمنسٹریشن)،سلمان محمود (فارماسیوٹیکس)،سمیّہ بنت حامد،قرة العابدین(بائیوکیمسٹری)،صباء،شہناز فاطمہ(میرین بائیولوجی)،شمائلہ قادر(فارماکوگنوسی)،کاشف حسین (فارماکولوجی)،منیبہ شفعت(میرین سائنسز)،شازیہ جبین(کلینکل سائیکولوجی)،طوبیٰ،حنا مشرف،سعدیہ،عینی حیدر،آمنہ نذیر،سید سکندر شیراز(میتھمیٹکس)،رضوان اکرم (فلاسفیاسٹیٹسٹکس)شامل ہیں۔