غیر نصابی سرگرمیاں تخلیقی صلاحیتوں کو بھی نکھارتی ہیں، ایس اے حمید ایڈووکیٹ

پیر 3 دسمبر 2018 22:36

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) غیر نصابی سرگرمیاں طالب علموں کو ذہنی تروتازگی فراہم کرنے کے ساتھ تخلیقی صلاحیتوں کو بھی نکھارتی ہیں۔

(جاری ہے)

تعلیمی اداروں میں کلین اینڈ گرین مہم کے ذریعے طلباء کو آلودگی سے پاک ، سر سبز و شاداب پر سکون ماحول فراہم کیا جا رہا تاکہ انہیں خوشگوار ماحول میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع مل سکیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے سائنس بیس سکول میں سپورٹس ڈے کے موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سپورٹس ڈے اور دیگر ایونٹس کا انعقاد خوش آئند ہے جو طلباء میں جیت اور آگے بڑھنے کی لگن کو فروغ دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :