ماہ ربیع الثانی 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 8 دسمبرکو ہوگا

پیر 3 دسمبر 2018 22:49

ماہ ربیع الثانی 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) ناظم اعلی اوقاف سندھ حیدرآباد کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ماہ ربیع الثانی 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 8 دسمبر بمطابق (29 ماہ ربیع الاول 1440 ہجری) بروز ہفتہ مغرب سے ایک گھنٹہ قبل بلڈنگ آف پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ گلستان جوہر کراچی میں منعقد ہو گا اجلاس کی صدارت چیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریں گے ۔