کوٹری بیراج میں سالانہ مرمت اور دیکھ بحال کے سلسلے میں 25 دسمبر سے 10 جنوری پانی کی فراہمی بند رہے گی

پیر 3 دسمبر 2018 22:52

حیدرآباد3 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) چیف انجینئر ایریگیشن کوٹری بیراج حیدرآباد نے اپنے اعلامیہ میں آباد گاروں اور عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ کوٹری بیراج میں سالانہ مرمت اور دیکھ بحال کے کام کے سلسلے میں 25 دسمبر سے 10 جنوری تک اکرم واہ ( لائن چینل ) اولڈ پھلیلی (پنیاری) نیو پھلیلی ، کے بی فیڈراپر،وادھو واہ اور فسادی واہ میں پانی کی فراہمی بند رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :