سعودی عرب روس میں 2 بلین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کرے گا، کیرِل دمتری ایف

منگل 4 دسمبر 2018 16:13

سعودی عرب روس میں 2 بلین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کرے گا، کیرِل دمتری ..
بیونس آئرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) رشئین براہ راست سرمایہ کاری فنڈ کے سربراہ کیرِل دمتری ایف نے کہا ہے کہ سعودی عرب مشترکہ فنڈ کے ذریعی2019ء میں روس کے لئی2 بلین ڈالر مالیت کی اضافی سرمایہ کاری کرے گا۔ ارجنٹائن میں منعقدہ جی۔

(جاری ہے)

20 سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیرِل دمتری ایف نے بتایا کہ روس کے لئے سعودی عرب کی سرمایہ کاریوں میں اضافہ ہو جائے گا۔

جی۔20 سربراہی اجلاس کے دوران روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور سعودی عرب کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ بات چیت میں روس میں سعودی عرب کی سرمایہ کاریوںکے ایک اہم سطح پر پہنچنے کی تصدیق کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال سعودی عرب روس کے لئے 2 بلین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاریوں کا پروگرام بھی ترتیب دے رہا ہے۔