40سال افغان جنگ کیلئے بہت ہیں ،ْافغان امن معاملے پر اب سب کو شریک کرنے کا وقت آگیا ہے ،ْ امریکی وزیر دفاع

برصغیر،افغانستان میں امن کی بحالی کے لیے ہرذمہ دارقوم کی تلاش میں ہے ،ْ صحافیوں سے گفتگو

منگل 4 دسمبر 2018 19:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے کہاہے کہ 40سال افغان جنگ کیلئے بہت ہیں ،ْاب افغان امن معاملے پر اب سب کو شریک کرنے کا وقت آگیا ہے۔

(جاری ہے)

پینٹاگون میں امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس نے بھارتی ہم منصب سے ملاقات سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان جنگ کو 40سال ہوگئے، 40سال بہت ہوتے ہیں،اب وقت ہے افغان امن کے سلسلے میں اقوام متحدہ،بھارتی، افغان وزیراعظم سے تعاون کیا جائے۔

امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس نے کہا کہ برصغیر،افغانستان میں امن کی بحالی کے لیے ہرذمہ دارقوم کی تلاش میں ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اٴْن تمام ممالک سیبھی تعاون کیا جائے جو دنیا کو بہتر بنانے کیلیے امن کے قیام کی کوششیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ افغان امن کے سلسلے میں ٹریک پر ہیں، افغان عوام کے تحفظ کیلئے اپنی بہترین کوششیں کریں گے۔افغان جنگ کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے۔