صوبے کو پولیو سے پاک بنانا ہمارا جتماعی مقصد ہے جس کے لئے ٹیم ورک نا گزیر ہے،کمشنر قلات ڈویژن

منگل 4 دسمبر 2018 19:30

خضدار ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) کمشنر قلات ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی کے زیر صدارت ڈویژنل ٹاسک فورس(برائے انسداد پولیو مہم) کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن امیر فضل اویسی ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی ڈی سی شہید سکندر آباد سوراب ڈاکٹر خدائے رحیم میروانی ڈی سی قلات آغا نبیل احمد ایس ایس پی خضدار جاوید اقبال غرشین، ایس ایس پی قلات دوستین دشتی، اے سی ریونیو قلات ڈویژن محترمہ عائشہ زہری، ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ قلات ڈویژن ڈاکٹر محمد مراد مینگل، پرنسپل جھالاوان میڈیکل کالج خضدار ڈاکٹر منیر احمد سمالانی، نمائندہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ برائے انسداد پولیو ڈاکٹر شفیع دانش، ڈ ویژنل ڈائریکٹر جنگلات قلات رینج محمد اقبال زہری، ڈپٹی ڈائیریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر محمد انور زہری، ایکسیئن ایریگیشن خضدار امجد علی، قلات ڈویژن کے ڈی ایچ اوز و ڈبلیو ایچ او اور یونسیف کے نما ئندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نمائندہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ برائے انسداد پولیو ڈاکٹر شفیع دانش نے اجلاس کو بتایا کہ قلات ڈویژن میں 10 تا 13دسمبر تک پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلوائیں جائیں گے جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہیں اور حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ قلات ڈویژن میں گزشتہ 6سال سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے ۔کمشنر قلات ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کو پولیو سے پاک بنانا ہمارا جتماعی مقصد ہے جس کے لئے ٹیم ورک نا گزیر ہے۔

متعلقہ عنوان :