قاہرہ میں دفاعی نمائش کا آغاز

منگل 4 دسمبر 2018 20:40

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2018ء) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں سالانہ دفاعی نمائش کا آغاز ہو گیا ہے جس میں بری، بحری اور فضائی دفاع کیلئے کار آمدجدید اسلحے اور آلات پیش کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قاہرہ کے ایگزیبیشن ہال میں جاری اس سالانہ بین الاقوامی نمائش میں41ممالک کی373 دفاعی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں جنہوں نے اپنے تیار کردہ جدید ہتھیار ، آبدوزیں، ا یئر بیس، بکتر بند گاڑیاں، ہیلی کاپٹرز، جدید ترین ڈرونز،میزائل لانچرز اور بحر ی جہازوں کے ماڈلز بھی پیش کئے ہیں۔چار روزہ نمائش میں ترکی کی اعلیٰ سطحی فوجی قیادت کے علاوہ دیگر ممالک کے وفود بھی شرکت کرینگے اورجدید اسلحے اور آلات کا جائزہ لیں گے جو5دسمبر تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :