انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ

منگل 4 دسمبر 2018 21:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) ا نجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کیلئے ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں طلباء و طالبات نے دل کھول کر خون کے عطیات دئیے۔ کیمپ کا اہتمام انجینئرنگ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر کلب ڈاکٹر صمد بصیرکے زیر نگرانی طلباء سوسائٹی روٹریکٹ کلب نے کیا تھا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے کیمپ کا دورہ کیا ۔انہوں نے ڈائریکٹر کلب ،طلباء سوسائٹی روٹریکٹ کلب کے صدر ولید خان اور شوک خانم ہسپتال کے کوششوں کو سراہا۔ انہوں شوکت خانم ہسپتال کے سٹاف کو یقین دہاتی کراتے ہوئے کہا کہ شوک خانم ہسپتال کو جب بھی خون کی عطیات کی ضرورت محسو س ہو تو انجینئرنگ یونیورسٹی کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ اس مہم میں بھر پور حصہ لیںکیونکہ خون کا عطیہ صدقہ جاریہ ہے۔

متعلقہ عنوان :