محکمہ اطلاعات سندھ کرپشن ریفرنس ، میں شریک ملزمان عمر شہزاد اور گلزار احمد کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس

بدھ 5 دسمبر 2018 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کرپشن ریفرنس میں شریک ملزمان عمر شہزاد اور گلزار احمد کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

دو رکنی بینچ کے روبرو محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کرپشن ریفرنس میں سابق وزیر شرجیل میمن کے شریک ملزمان عمر شہزاد اور گلزار احمد کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ گلزار احمد ضعیف ہیں، ایک سال سے جیل میں ہیں۔ گلزار احمد کی عمر 80 سال ہے، ملزم کی طبعیت مسلسل بگڑ رہی ہے۔ عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر نیب حکام سے جواب طلب کرتے ہوئی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی۔ نیب کے مطابق ملزمان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں زیرسماعت ہے۔