ترک خاتون اول نے بھارتی وزیراعظم کی بے عزتی کر دی، ویڈیو وائرل

فوٹوسیشن کے دوران مودی کے گھورنے پر ترک خاتون اول نے منہ پھیر لیا،بھارتی وزیراعظم تکتے رہ گئے

جمعرات 6 دسمبر 2018 14:18

ترک خاتون اول نے بھارتی وزیراعظم کی بے عزتی کر دی، ویڈیو وائرل
بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) ترک خاتون اول نے بھارتی وزیراعظم مودی کی بے عزتی کر دی، اس موقع پر مودی کے چہرے پر شدید شرمندگی کے ابھرے تاثرات کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ارجنٹائن میں 30 نومبر کو 2 روزہ دنیا کی 20 بڑی معاشی طاقتوں کی تنظیم جی 20 اجلاس ہوا، اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت20 ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔

ترک صدر اپنی اہلیہ ایمن اردوان کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوئے۔ دوران اجلاس فوٹو سیشن کے دوران ترک خاتون اول اور بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اجلاس کے دوران فوٹو سیشن کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی اورترک خاتون اول ایمن اردوان ساتھ کھڑے ہیں تاہم جیسے ہی بھارتی وزیر اعظم نے ایمن اردگان کی طرف دیکھا ترک خاتون اول نے فوراً اپنا رخ دوسری طرف موڑکر مودی کو مکمل طور پر نظر انداز کیا۔

(جاری ہے)

ترک خاتون اول کی جانب سے اپنی بے عزتی کیے جانے پر مودی کا چہرہ دیکھنے والا تھا۔ایمن اردگان نے تو مودی کو نظر انداز کردیا لیکن یہ منظر کیمرے کی آنکھ سے نہ چھپ سکا اور ترک خاتون اول کی بھارتی وزیر اعظم کو نظر انداز کرنے اوران کی بے عزتی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔