دنیا بھر میں دہشت گردی کے متاثرین میں کمی،

پاکستان میں بھی صورتحال بہتر یورپ میں بھی دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے،دہشت گردی کے عالمی انڈیکس جاری

جمعرات 6 دسمبر 2018 14:20

دنیا بھر میں دہشت گردی کے متاثرین میں کمی،
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) دنیا بھر میں دہشت گردی کے متاثرین میں کمی واقع ہوئی ہے۔ عراق، شام اور پاکستان میں صورتحال قدرے بہتر ہوئی ہے۔ اسی طرح یورپ میں بھی دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 2017 میں دہشت گردی کے واقعات میں مجموعی طور پر تقریبا انیس ہزار افراد ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ادارہ برائے اقتصادی امور اور امن کے دہشت گردی کے عالمی انڈیکس میں بتایاگیاکہ رواں برس کے متاثرین کی تعداد سن 2016 کے مقابلے میں ستائیس فیصد اور2014 کے مقابلے میں چوالیس فیصد کم ہوئی ہے۔لندن سے جاری ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق عراق، شام اور پاکستان میں صورتحال قدرے بہتر ہوئی ہے۔ اسی طرح یورپ میں بھی دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔