پاکستان میں دل کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد گلگت بلتستان کی ہے، آغا خان ہسپتال کراچی کی تصدیق

جمعرات 6 دسمبر 2018 15:30

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) گلگت بلتستان میں دل کے امراض کی بڑھتی ہوئی شرح انتہائی پریشان کن صورتحال اختیار کرگئی ہے آغاخان ہسپتال کراچی کے کارڈیک سینٹر سے تصدیق ہوئی ہے کہ دل کے مریضوں کی سب سے زیاد ہ تعداد گلگت بلتستان کی ہے ،ڈاکٹروں کے مطابق گلگت بلتستان میں دل کے امراض میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ خطے میں لوگوں میں پائی جانے والی ذہنی امراض جن میں ڈپریشن سرفہرست ہے ماہرین کے مطابق گلگت بلتستان میں ڈپریشن کی بیماری سب سے زیادہ ہے جو ہارٹ اٹیک کی بنیادی وجہ بن رہی ہے جبکہ اس علاقے میں غیر معیاری خوراک کا استعمال بھی دل کی امراض کے باعث بن رہا ہے ماہرین کے مطابق موٹا گوشت اور کھانوں میں تیل کا زیادہ استعمال اور غیر معیاری مصالحہ جات کا کثرت سے استعمال بھی دل کی بیماریوں کی وجہ بن رہا ہے، گلگت بلتستان میں بیماری سے متعلق تشخیص کی سہولت نہ ہونا بھی لمحہء فکریہ ہے، گلگت بلتستان میں گھریلولے استعمال کا تیل اور گھی وغیرہ انتہائی غیر معیاری اور مضر صحت فروخت ہورہے ہیں ، علاقے میں چیک اینڈ بیلنس اور بالخصوص فوڈ لیبارٹری کی عدم موجودگی سے غیر معیاری اشیاء پر کنٹرول کرنے میں دقت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں دل کے امراض کی شرح مزید بڑھ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :